ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہر شہری لازمی طو ر پر اپنا ووٹ کا استعمال کریں: ریاستی چیف الیکشن کمشنر

ہر شہری لازمی طو ر پر اپنا ووٹ کا استعمال کریں: ریاستی چیف الیکشن کمشنر

Sat, 06 May 2023 19:44:00    S.O. News Service

بنگلورو،6؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاستی چیف الیکشن کمشنر منوج کمار مینا نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نعرے کے تحت آوازدی کہ”انتخابات سے بڑ ھ کر کوئی نہیں،میں لازمی طو ر پر ووٹ دوں گا“ہر شہری ووٹ چلائے۔

ریاستی چیف الیکشن کمشنر اور محکمہ ڈاک کے ذریعہ خصوصی ڈاک ٹکٹ گلو کار وجئے پرکاش کی جانب سے گائے گئے انتخابی بیداری گیت اور ووٹرس کی مدد کے لئے تیار انتخابی ایپ کا اجراء کر تے ہو ئے منوج کمار مینا نے یہ آواز دی۔

انہوں نے کہا کہ 10مئی کی صبح7تاشام6بجے تک پولنگ ہو گی،جس کے لئے تیاریاں زوروں سے جاری ہیں اور حالات کے تناظر میں انتخابی کمیشن نے بھی کئی منفرد تبدیلیاں ووٹرس کے حق میں لائی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ پولنگ کے دن ووٹرس کی سہولت کے لئے پولنگ بوتھ کی تفصیل، قطارمیں ٹہرنے ووٹرس کی تفصیل، پارکنگ نظام سمیت کئی جانکاریوں پر مشتمل انتخابی ایپ کو تیار کیا گیا ہے،جس کا استعمال کر تے ہو ئے ووٹرس آسانی کے ساتھ پولنگ میں حصہ لے سکیں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ 2023کے اسمبلی انتخابات کی یاد میں خصوصی ڈاک ٹکٹ تیار کیا گیا ہے،اسی طرح نوجوان ووٹرس کو راغب کرنے گلو کار وجئے پرکاش اور ناگیندارپرساد کی جانب سے انتخابی بیداری گیت خوبصورت انداز میں گائے گئے ہیں،جن کے ذریعہ کثیر تعداد میں ووٹرس کو راغب کیا جاسکے گا۔

چیف جنرل پوسٹ ماسٹر ایس راجیندرا کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی پیغام کو بار بار سناتے رہنے سے اسکا اثر زیادہ ہوگا اسی طرز پرعوام کو ووٹ کے تعلق سے بیدارکرنے کیلئے اس طرح کے پروگرام مدد گار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ محکمہ ڈاک کے پرانکنگ مشن پر 10مئی کو لازمی طو ر پر ووٹنگ میں حصہ لینے کا پیغام شائع کیا جائے گا۔

انہوں نے صلاح دی کہ نجی پراکنگ مشن رکھنے والے ادارے بھی اپنے کو ر پر اس طرح کے پیغام کو شائع کرکے بیداری پیدا کریں۔ اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل ایل کے داس،ڈائرکٹر پوسٹل سرویس کیا ارور،گلو کار وجئے پرکاش (آن لائن) ناگیندار پرساد ودیگر حاضر رہے۔


Share: